Sunday , December 17 2017
Home / تفریح / ’گجنی‘ اداکارہ اسین کی آج 32 ویں سالگرہ

’گجنی‘ اداکارہ اسین کی آج 32 ویں سالگرہ

ممبئی۔ 25اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسین کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے نہ صرف جنوبی ہند بلکہ بالی ووڈ کے بھی شائقین کو اپنا دیوانہ بنایا۔26 اکتوبر 1985 ء کو کیرلا کے کوچی میں پیدا ہوئیں اسین نے اپنے کیریر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا تھا۔ اسین نے ملیالم فلم سے بطور اداکارہ اپنا کیریئر شروع کیا۔ اس کے بعد انہوں نے جنوبی ہند کی کئی تامل، تلگو اور ملیالم فلموں میں کام کیا۔اسین نے سال 2008ء میں ریلیز ہوئی فلم گجنی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو عامر خان تھے ۔گجنی باکس آفس پر سوپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد اسین نے سلمان خان کے ساتھ ریڈی جیسی سوپرہٹ فلم میں کام کیا۔سال 2012 میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ بول بچن میں نظر آئیں۔ گزشتہ برس اسین ابھیشیک کے ساتھ فلم آل از ویل میں نظر آئی تھیں۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ اسین نے جنوری 2016 میں مائیکرومیکس کے راہول شرما سے شادی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT