Saturday , April 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل، پرگنا پور میونسپلٹی چیرمین کی حیثیت سے جی بھاسکر منتخب

گجویل، پرگنا پور میونسپلٹی چیرمین کی حیثیت سے جی بھاسکر منتخب

گجویل۔ /6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گجویل پرگنا پور نگر پنچایت چیرمین کی حیثیت سے ٹی آر ایس پارٹی کے پرچم تلے 17ویں وارڈ میں جیت حاصل کرنے والے کونسلر گاڈی پلی بھاسکر نے اس نوتشکیل شدہ نگر پنچایت گجویل پرگنا پور کے پہلے چیرمین کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ جمعرات 3جولائی کو مستقر گجویل کے میونسپل آفس میں حکومت کے احکامات کے مطابق آر ڈی او سدی پیٹ مسٹر متیم ریڈی نے الیکشن کے ضابطہ کی کارروائی چلائی اور صبح 10بجے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز کرنے پر تلگودیشم کی جانب سے دوسرے وارڈ کیلئے تلگودیشم کے کونسلر اے سرینواس نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا جبکہ ٹی آر ایس کی جانب سے گاڈی پلی بھاسکر نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔بعد ازاں الیکشن آفیسر متیم ریڈی نے تلگودیشم امیدوار کی تائید کیلئے تلگودیشم کے کونسلروں سے اپنے ہاتھ اٹھاکر رضامندی ظاہر کرنے کو کہنے پر چار کونسلرس نے اپنے ہاتھ اٹھاکر رضامندی ظاہر کی۔ بعد ازاں ٹی آر ایس کے امیدوار گاڈی پلی بھاسکر کی تائید میں متعلقہ کونسلروں سے ہاتھ اٹھاکر رضامندی ظاہر کرنے کو کہنے پر ٹی آر ایس کے 9 کونسلر اور تلگودیشم کے باغی دو کونسلر اور کانگریس پارٹی کے واحد کونسلر کل ملا کر 12کونسلروں نے اپنے ہاتھ اٹھاکر رضامندی ظاہر کرنے پر الیکشن آفیسر متیم ریڈی نے گاڈی پلی بھاسکر کوچیرمین ہونے کا اعلان کیا۔ بعد ازا ںتالیوں کی گونج میں نو منتخب چیرمین کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT