Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل مارکٹ یارڈ کیلئے چار کروڑ روپئے کی منظوری

گجویل مارکٹ یارڈ کیلئے چار کروڑ روپئے کی منظوری

ریاستی ریجنل ڈائرکٹر راج شیکھر کا انکشاف

ریاستی ریجنل ڈائرکٹر راج شیکھر کا انکشاف
گجویل /7 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گجویل مارکٹ یارڈ کی ترقی کے لئے متعلقہ زرعی محکمہ کے اشتراک سے چار کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں آئی۔ اس بات کا انکشاف زرعی ریجنل ڈائرکٹر مسٹر راج شیکھر نے آج مستقر گجویل میں موجود زرعی مارکٹ کا دورہ کرنے کے بعد کیا۔ بعد ازاں انھوں نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو مکمل طورپر حکومت کی امدادی اسکیمات سے واقف کرانے کی ضرورت ہے، تب ہی کسان حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسیڈی سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اناج کو کسی درمیانی شخص کے بغیر مارکٹ یارڈ سے رجوع ہوکر فروخت کریں اور مقررہ قیمت حاصل کریں۔ انھوں نے بتایا کہ زرعی مارکٹ یارڈوں میں زائد عہدہ داروں کی تقرری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کپاس کی مقررہ قیمت بتاتے ہوئے کہا کہ اے گریڈ کپاس پر 1910 روپئے، بی گریڈ پر 1230 روپئے اور سی گریڈ پر 1180 روپئے فی کنٹل قیمت مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی گریڈ کپاس کی خریدی کے لئے 4050 روپئے اور دیگر اقسام کی کپاس کے لئے 3750 روپئے فی کنٹل قیمت مقرر کی گئی ہے۔ مسٹر راج شیکھر نے کہا کہ ضلع میدک کے کپاس کی کاشت کرنے والے کسانوں کو اپنی فصل کی فروخت کو آسان بنانے کے لئے گجویل مارکٹ یارڈ بشمول سدی پیٹ، جوگی پیٹ اور نوگٹہ کے علاوہ ظہیرآباد میں کپاس خریدی کے سنٹرس قائم کرنے کے لئے حکومت نے منظوری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال گجویل مارکٹ کی ترقی کے لئے ریاستی وزیر بھاری آبپاشی مسٹر ہریش راؤ کی مساعی سے چار کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT