Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میں ایک خاتون کی خودکشی

گجویل میں ایک خاتون کی خودکشی

گجویل /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک نوجوان خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی گجویل کے توپران منڈل کے موضع ویلور کی رہنے والی 22 سالہ لکشمی جس کی شادی گذشتہ تین سال قبل مستقر توپران کے رہنے والے کروناکر سے انجام پائی تھی ۔ آج سہ پہر گھر میں افراد خاندان کی غیر موجودگی میں پھانسی سے لٹک کر خودکشی کرلی ۔ خودکشی کے اسباب کا پتہ نہ چل سکا ۔ باوثوق ذرئع کے بموجب میاں بیوی میں کسی نہ کسی بات پر جھگڑے ہوا کرتے تھے اور ایک دوسرے سے ناراضگی ہونے کے علاوہ زیادہ لکشمی اپنے میکے ہی میں رہتی تھی ۔ سب انسپکٹر گورورم مسٹر مدھو سودھن ریڈی نے اس سلسلہ میں ایک مقمہ درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT