Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میں جلسہ خواجہ غریب نواز کانفرنس و دستار بندی

گجویل میں جلسہ خواجہ غریب نواز کانفرنس و دستار بندی

گجویل ۔14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دارالعلوم گیارہ شہداؒ گجویل کے اشتراک سے 15 اپریل بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام عیدگاہ میدان گجویل میں جلسہ غریب نواز کانفرنس و جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی حضرت محمد مجیب اشرف بانی و ناظم اعلی جامعہ امجدیہ ( ناگپور ) مہاراشٹرا کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ اس کے علاوہ مہمان مقرر مولانا محمد ذاکر حسین نوری ثناء انصاری المعامی ناظم اعلی جامعہ الرضا حیدرآباد ، مولانا مصطفے برکاتی ( گجرات ) اور ڈاکٹر سید حسین نوری بانی و مہتمم ادارہ ہذا گجویل ، جناب محمد مخدوم محی الدین سینئر صحافی ( ورنگل ) کے علاوہ فارغین حفظہ قرات حافظ محمد جان عالم ابن محمد سلیمان قاری محمد شہباز عالم ابن محمد جمیل ( کشن گنج بہار ) اور قاری محمد ذوالفقار عالم دین ، محمد ابو الحسن ( پورنیہ بہار ) کا بھی خصوصی خطاب ہوگا ۔ چنانچہ اراکین کمیٹی ادارہ دارالعلوم گیارہ شہداؒ گجویل شریف نے مستقر گجویل کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہی مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس جلسہ میں شرکت کر کے کامیاب بنانے کے علاوہ ثواب دارین حاصل کریں ۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT