Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میں حلقہ اسمبلی سے آج کے سی آر کی پرچہ نامزدگی کا ادخال

گجویل میں حلقہ اسمبلی سے آج کے سی آر کی پرچہ نامزدگی کا ادخال

گجویل /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ جوکہ حلقہ اسمبلی گجویل سے مقابلہ کرنے کے اعلان کے بعد حلقہ اسمبلی گجویل کے بشمول ضلع میدک کے ٹی آر ایس سرکردہ قائدین کے مطابق چندر شیکھر راؤ کے پرچہ نامزدگی ادخال کروانے کی تیاری میں گذشتہ دو سن سے مستقر گجویل میں مقام کرتے ہوئے انتظامات میں مصروف ہیں ۔ چنان

گجویل /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ جوکہ حلقہ اسمبلی گجویل سے مقابلہ کرنے کے اعلان کے بعد حلقہ اسمبلی گجویل کے بشمول ضلع میدک کے ٹی آر ایس سرکردہ قائدین کے مطابق چندر شیکھر راؤ کے پرچہ نامزدگی ادخال کروانے کی تیاری میں گذشتہ دو سن سے مستقر گجویل میں مقام کرتے ہوئے انتظامات میں مصروف ہیں ۔ چنانچہ آج سدی پیٹ میونسپل سابق چیرمین راج نرسمو ریاستی ٹی آر ایس قائد الکشن ریڈی کی قیادت میں مستقر گجویل کے ہاوزنگ بورڈ میدان میں بنائے گئے ۔ ہیلی پیاڈ کا معائنہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کے سی آر 9 اپریل بروز چہارشنبہ ایک بجے دن خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گجویل میں بنائے گئے ہیلی پیاڈ پہونچنے کے بعد ذریعہ کار مستقر گجویل کی تحصیل آفس پہونچ کر الیکشن آفیسر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد حلقہ اسمبلی گجویل کے جگدیوپور منڈل کے موضع ایرہ ویلی میں موجود واقع اپنے فارم ہاوز پہونچ کر تھوڑا سا توقف کرنے کے بعد ٹی آر ایس کیڈر سے ملاقات کرنے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر حیدرآباد روانہ ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT