Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میں دھوپ کی تمازت سے عوام پریشان

گجویل میں دھوپ کی تمازت سے عوام پریشان

گجویل۔22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مئی کے تیسرے ہفتہ سے مستقر گجویل کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں روزبروز بڑھتی ہوئی دھوپ کی تمازت سے عوام بالخصوص صنعتی افراد اور چھوٹے بچے دھوپ کی شدت سے پریشان ہیں اور یومیہ مزدور بھی 11بجے دن تک کام کر کے گھر کی طرف لوٹ رہے ہیں تاکہ دھوپ کی شدت سے بچ سکے اور دوپہر دو بجے مستقر گجویل کی سڑکوں پر ک

گجویل۔22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مئی کے تیسرے ہفتہ سے مستقر گجویل کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں روزبروز بڑھتی ہوئی دھوپ کی تمازت سے عوام بالخصوص صنعتی افراد اور چھوٹے بچے دھوپ کی شدت سے پریشان ہیں اور یومیہ مزدور بھی 11بجے دن تک کام کر کے گھر کی طرف لوٹ رہے ہیں تاکہ دھوپ کی شدت سے بچ سکے اور دوپہر دو بجے مستقر گجویل کی سڑکوں پر کرفیو جیسا ماحول دیکھا گیا اور زیادہ تر افراد مشروبات سے اپنی پیاس بجھاتے دیکھے گئے ۔اس کے علاوہ ضروری کام پر جانے والے افراد دھوپ کی تمازت سے بچنے کیلئے ٹوپیوں اور رومالوںکا سہارا لے رہے ہیں ۔ گذشتہ پیر کے دن 40 ڈگری سیلسیس ‘ منگل کو 41 ڈگری ‘ چہارشنبہ کو 42.4کے علاوہ جمعرات کے دن 43.2 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں اور زیادہ گرمی ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT