Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل میں سڑک حادثہ ایک نوجوان ہلاک

گجویل میں سڑک حادثہ ایک نوجوان ہلاک

گجویل ۔ 19 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر گجویل کے سیوار کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب دولت آباد منڈل کے موضع وڈے پلی کا رہنے والا 20 سال بھوپال جوکہ مستقر گجویل کی ایک بیکری میں یومیہ مزدوری پر کام کیا کرتا تھا آج صبح اپنے آبائی گاوں وڈے پلی سے بذریعہ موٹر سیکل گجویل کیلئے روانہ ہوا تھا کہ اُس کی تیز رفتار موٹر سیکل مستقر گجویل کے سیوار کے قریب توازن کھوکر اُسی سمت جانے والی ایک ویان سے ٹکراجانے کے سبب بھوپال بیہوش ہوگیا جس کو سرکاری دواخانہ گجویل منتقل کیا گیا ۔ بعد تفتیش ڈاکٹروں نے حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا مگر وہ حیدرآباد جانے کے دوران راستہ ہی میں جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس گجویل نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT