Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گجویل کے ٹی آر ایس قائد غلام احمد عزیز کی کے سی آر سے ملاقات

گجویل کے ٹی آر ایس قائد غلام احمد عزیز کی کے سی آر سے ملاقات

گجویل ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گجویل حلقہ اسمبلی کے ٹی آر ایس قائد و معتمد تنظیم المساجد گجویل جناب غلام احمد عزیز نے کے سی آر کی گجویل حلقہ سے کامیابی کے ضمن میں واقع حلقہ اسمبلی گجویل کے جگدیو پور منڈل کے موضع ایراہ پلی فارم ہاوز پہونچ کر کے سی آر سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی پر تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گجویل تنظی

گجویل ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گجویل حلقہ اسمبلی کے ٹی آر ایس قائد و معتمد تنظیم المساجد گجویل جناب غلام احمد عزیز نے کے سی آر کی گجویل حلقہ سے کامیابی کے ضمن میں واقع حلقہ اسمبلی گجویل کے جگدیو پور منڈل کے موضع ایراہ پلی فارم ہاوز پہونچ کر کے سی آر سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی پر تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گجویل تنظیم المساجد صدر جناب وزیر خان سابق صدر محمد جعفر ملگ منڈل ٹی آر ایس قائد جہانگیر گجویل ٹی آر ایس قائدین سید کرار نوری ، محمد مجیب کے علاوہ حلقہ اسمبلی گجویل کے چھ منڈلوں کے اقلیتی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر مسٹر چندرا شیکھر راو نے اقلیتوں کو تیقن دیا کہ وہ انتخابی منشور میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے شامل کی گئی اسکیمات اور تحفظات کے علاوہ وقف اراضیات کی حفاظتی اقدامات کے علاوہ اقلیتوں کو زندگی کے ہر شعبہ حیات میں آگے لانے کیلئے موثر اقدامات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT