Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / گداگروں کی بازآبادکاری اور جرائم پر قابو پانے مہم

گداگروں کی بازآبادکاری اور جرائم پر قابو پانے مہم

پولیس نے 600 گداگروں کو ایک جگہ جمع کرکے کونسلنگ کی، فنگر پرنٹس حاصل کئے

پولیس نے 600 گداگروں کو ایک جگہ جمع کرکے کونسلنگ کی، فنگر پرنٹس حاصل کئے
حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جرائم پر قابو پانے اور گداگروں کی بازآبادکاری کیلئے سنٹرل زون پولیس نے انوکھے اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ زون سے تعلق رکھنے والے تقریباً 600 گداگروں کو ایک جگہ طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی گئی ۔ ان میں ایسے افراد کی کثرت تھی جو رات اکثر پارکوں ، فٹ پاتھ چوراہوں ، بس اور ریلوے اسٹیشن پر گذارتے ہیں۔ پولیس نے آج صبح تقریباً ساڑھے تین بجے سے لیکر 5 بجے کے دوران انہیں ایک جگہ جمع کیا ۔ انہیں ناشتہ بھی دیا گیا اور ان کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ۔ ان کے فنگر پرینٹس اور ویڈیوگرافی بھی پولیس نے کی اور ان تمام کی تفصیلات کو فیس بک پر درج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ پولیس ایک طرف جہاں ان گداگروں کی بازآبادکاری کو سرکاری منصوبہ قرار دیتی ہے وہی اس سرکاری پالیسی کو جرائم کی روک تھام اور گداگروں کو جرائم کے خلاف استعمال کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے ۔ اس خصوص میں ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر وی بی کملاسن ریڈی نے اس انوکھے اقدام کا سنٹرل زون سے آغاز کیا اور یہ پہلا موقع ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں اس طرح کے اقدام پر عمل کیا گیا ۔ پولیس کا خیال ہے کہ ایسے اقدام سے جرائم پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی ۔ ان گداگروں اور مزدور پیشہ افراد جو خانہ بدوش کی زندگی بسر کر رہے ہیں ان میں اکثریت گانجہ ، گڑمبہ اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتے ہیں جو جرائم کی طرف راغب کرتا ہے ۔ ایسے اقدامات سے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT