Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / گداگروں کی نشاندہی پر 500 روپیوں کا انعام

گداگروں کی نشاندہی پر 500 روپیوں کا انعام

حیدرآباد۔13 نومبر(سیاست نیوز) حیدرآباد میں گداگر کی نشاندہی کرواتے ہوئے اسے پولیس کی گرافت میں پہنچائیں اور 500 روپئے انعام حاصل کریں۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے اب تک انتہائی مطلوب ترین ملزمین کیلئے انعام رکھا جاتا رہا ہے اور جو مفرور ہیں ان کے سروں پر انعام ہوا کرتا تھا لیکن اب محکمہ پولیس کی جانب سے شہر حیدرآباد کو گداگروں سے پاک بنانے کیلئے چلائی جانے والی مہم کے دوران گداگروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ایک ادارہ نے اعلان کیا ہے کہ شہری گراگروں کی نشاندہی کریں اور 500 روپئے حاصل کریں تاکہ شہر کی سڑکوں ‘ چوراہوں اور دیگر مقامات کو گداگری سے پاک بنایا جائے۔ گداگری کے خلاف مہم چلانے والی تنظیم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ جو خواتین معصوم بچوں کے ساتھ گداگری کرتی ہیں ان کا بڑا مافیا ہے اور وہ اس مافیا کے لئے کام کرتی ہیں جنہیں نشہ آور اشیاء کے استعمال کا عادی بناتے ہوئے ان سے گداگری کروائی جاتی ہے۔محکمہ پولیس کی جانب سے شہر میں گداگری پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے گداگر کی نشاندہی اور اسے حراست میں پہنچانے میں تعاون کرنے والے کو 500 روپئے کے انعام کے اعلان سے یہ واضح وہ رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس مرتبہ گداگری کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں اور ان کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے غیر سرکاری تنظیمیں بھی آگے آنے لگی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT