Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گدوال مرکزی مقام کے ساتھ جوگولامبا ضلع کا مطالبہ ۔ ڈی کے ارونا

گدوال مرکزی مقام کے ساتھ جوگولامبا ضلع کا مطالبہ ۔ ڈی کے ارونا

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : سابق وزیر و کانگریس قائد ڈی کے ارونا نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ نئے اضلاع کی تشکیل میں امتیاز برت رہے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جوگولامبا ضلع ، گدوال کو مرکزی مقام بناتے ہوئے تشکیل دیا جائے ۔ یہاں اسمبلی میڈیا ہال پر نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارونا نے کہا انہوں نے گدوال ضلع پر عوامی احساسات سے کابینی سب کمیٹی کو واقف کروایا ہے ۔ انہوں نے نئے ضلع کی تشکیل کے لیے گدوال کو صحیح مقام قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ 17 نئے اضلاع کی فہرست میں گدوال کا نام نہیں ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے کہا کہ بشمول گدوال ، عالم پور اور مکتھل اسمبلی حلقہ جات نئے اضلاع کو تشکیل دیا جائے ۔۔

کنٹراکٹس کی خاطر اندرا کرن ریڈی
کی ٹی آر ایس میں شمولیت : مہیشور ریڈی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : سابق رکن اسمبلی و کانگریس قائد مہیشور ریڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ اندرا کرن ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت ان ( اندرا کرن ریڈی ) کے کنٹراکٹ کاموں کی خاطر عمل میں آئی ہے ۔ مہیشور ریڈی نے کہا اندرا کرن ریڈی اپنے بھائی کے نام پر گوداوری پشکارلو کے دو ہزار کروڑ مالیت کے کنٹراکٹس حاصل کئے ہیں ۔ مہیشور ریڈی نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ اندرا کرن ریڈی نے کانگریس کے ٹکٹ پر ڈاکٹر امبیڈکر کے پورٹریٹ کے ساتھ انتخاب جیتا تھا ۔ انہوں نے کہا اندرا کرن ریڈی عادل آباد میں کانگریس کے ریتو گرجنا سے ذہنی طور پر پریشان ہوچکے ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اندرا کرن ریڈی اب کے سی آر کے پورٹریٹ کے ساتھ انتخاب لڑا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT