Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / گدوال میںعیدگاہ کی تعمیر کیلئے کے سی آر کا مثبت ردعمل

گدوال میںعیدگاہ کی تعمیر کیلئے کے سی آر کا مثبت ردعمل

حیدرآباد۔/11اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے گدوال میں عیدگاہ کی تعمیر کیلئے 2.25 کروڑ روپئے جاری کرنے کے معاملے میں مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ اسمبلی حلقہ گدوال کے ٹی آر ایس انچارج بی کرشنا موہن ریڈی نے آج ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات جوپلی کرشنا راؤکے ساتھ پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی اور اسمبلی حلقہ گدوال کی ترقی کیلئے ایک یادداشت پیش کی جس میں شہر گدوال میں مسلمانوں کو عیدوں کی نماز کی ادائیگی کیلئے عیدگاہ تعمیر کرنے 2.25 کروڑ روپئے جاری کرنے کی اپیل کی جس پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے گٹو لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا جلد از جلد افتتاح کرنے کی تیاریاں کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT