Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گدوال میںمسجد عاقل کا افتتاح

گدوال میںمسجد عاقل کا افتتاح

گدوال 28 جون (ذریعہ فیاکس) مساجد،بیت اللہ شریف کی شاخیں ہیں،قیامت کے دن تمام مساجد کو بیت اللہ شریف کے ساتھ ملا کر جنت کا حصہ بنادیا جائے گا چونکہ یہ اللہ کے گھر ہیں اس کی تعمیر پر خرچ کرنا اور اسے آباد رکھنا درحقیقت اللہ سے محبت رکھنے کی دلیل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مفتی عبداللہ حامد رشادی ناظم جامعہ تعلیم البنات محبوب نگ

گدوال 28 جون (ذریعہ فیاکس) مساجد،بیت اللہ شریف کی شاخیں ہیں،قیامت کے دن تمام مساجد کو بیت اللہ شریف کے ساتھ ملا کر جنت کا حصہ بنادیا جائے گا چونکہ یہ اللہ کے گھر ہیں اس کی تعمیر پر خرچ کرنا اور اسے آباد رکھنا درحقیقت اللہ سے محبت رکھنے کی دلیل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مفتی عبداللہ حامد رشادی ناظم جامعہ تعلیم البنات محبوب نگر نے مسجد عاقل کی افتتاحی تقریب سے کیا ۔جناب عبدالعظیم موظف محکمہ برقی حال مقیم حیدرآباد جنہوں نے اپنے جواں سال فرزند محمد عاقل مرحوم جن کا سال گذشتہ امریکہ میںانتقال ہوا تھا کے ایصال ثواب میں مسجد کی تعمیر کی۔ جناب محمد محمود صدر مسجد انتظامی و دیگر اہلیان شہر گدوال نے موصوف کو مبارک بادی دیتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ مسلمانوں کی کثیر تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ مفتی عبداللہ رشادی نے خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی ۔ مولانا محمد اکرم رشادی نے جلسہ کی کارروائی چلائی شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT