Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گدوال میں اوقافی جائیدادوں پر قبضہ کے خلاف زبردست احتجاج

گدوال میں اوقافی جائیدادوں پر قبضہ کے خلاف زبردست احتجاج

گدوال ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر تحفظ اوقافی جائیداد جناب شفیع اللہ ایڈوکیٹ نے آج ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر گدوال میں 13 سروے نمبرات پر مشتمل تقریباً 100 ایکر اراضی ہے ۔ وقف اراضی پر ناجائز طور پر چند گوشوں کی جانب سے ایک ہیرو ہونڈا شوروم تعمیر کرتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش کئے جانے پر ملت کے ہمدرد نوجوانوں

گدوال ۔ 25 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر تحفظ اوقافی جائیداد جناب شفیع اللہ ایڈوکیٹ نے آج ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر گدوال میں 13 سروے نمبرات پر مشتمل تقریباً 100 ایکر اراضی ہے ۔ وقف اراضی پر ناجائز طور پر چند گوشوں کی جانب سے ایک ہیرو ہونڈا شوروم تعمیر کرتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش کئے جانے پر ملت کے ہمدرد نوجوانوں کی جانب سے اس ہیروہونڈا شوروم کو برخواست کروانے کیلئے زبردست احتجاج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 23 ڈسمبر کو اس وقف اراضی کو حاصل کرنے کیلئے سابق صدر بلدیہ مسٹر وینوگوپال راتوں رات اینٹ ، ریتی کنکر ڈالتے ہوئے اس عمارت کو پکی عمارت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہے تھے ، اس بات کی اطلاع ملنے پر ملت کے نوجوانوں نے یہاں پہنچ کر اس بارے میں استفار کیا ۔ اس دوران ایک دو کانگریسی قائدین یہاں پہنچ گئے اور دونوں کے درمیان بحث و مباحثہ ہوئی ۔ جناب شفیع اللہ نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہیکہ وقف اراضی پر قبضہ ہوا ہو بلکہ قبل ازیں بھی شہر کے سروے نمبرات 733 ، 730 ، (18) ایکر اراضی پر بھی اسی طریقہ کا ناجائز قبضہ فرضی کاغذات بناء پر محکمہ مال گذاری کے عہدیدار (ORC) بھی اجراء کرچکے ہیں انہوں نے حکومت خاص کر ریاستی وزیراعلی جناب چندرشیکھر راو سے اپیل کی ہے کہ شہر گدوال پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے یہاں کے اقلیتی طبقہ کے ساتھ انصاف کریں ۔ اس موقع پر جناب منا باشاہ ، جناب محمد سبحان ، جناب محمد اقبال احمد ، جناب عالم مقبول ، جناب الطاف ، محمد دولت ، سمیع اللہ بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT