Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گدوال میں ضلع کلکٹر کے ہاتھوں اکریڈیشن

گدوال میں ضلع کلکٹر کے ہاتھوں اکریڈیشن

گدوال ۔ 5جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹریٹ آفس گدوال میں منعقدہ محکمہ پبلک ریلیشن کے تحت جاری کئے جانے والے اکریڈیشن کارڈس کو تمام پرنٹ و الکٹرانک اردو میڈیا کے اسٹاف کو ضلع کلکٹر نے عطا کیا ۔ کلکٹر نے کہا کہ سرکاری اسکیمات کو عوام تک پہنچانے میں صحافیوں کا بہت ہی اہم کردار ہوتا ہے ۔ صحافیوں کو چاہیئے کہ وہ خبر کی اشاعت کرنے سے پہلے اس پر ضرور تحقیق کر کے اخباروں میں شائع کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گدوال ضلع میں تمام صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈس جو اصول کے دائرہ میں مل سکتے ہیں ‘ ان سب کو کارڈ جاری کرنے کا تیقن دیا ۔ بعدازاں تمام اردو اور تلگو میڈیا کے اسٹاف رپورٹر کو اکریڈیشن کارڈ کو ضلع کلکٹر نے اپنے ہاتھوں سے عطا کیا ۔ اس موقع پر ساکشی ‘ آندھرا جیوتی ‘ آندھرا بھومی  ‘ نمستے تلنگانہ ‘ اردو اخباروں میں محمد تمیز الدین نمائندہ ’’سیاست‘‘ ‘ محمد سراج الدین نمائندہ ’’ رہنمائے دکن ‘‘ ‘ محمد غفار نمائندہ ’’ منصف ‘‘ ‘ محبوب پاشاہ نمائندہ ’’ اعتماد ‘‘ محمد الیاس نمائندہ ’’منصف ٹی وی رپورٹر ‘‘ ‘ محمد ابراہیم نمائندہ 4ٹی وی کے علاوہ محمد الیاس صحافی دکن ‘  ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر دیویندر ریڈی اور محمد شاکر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT