Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / گذشتہ سال 43 پائلٹس ڈیوٹی پر حالت نشہ میں تھے

گذشتہ سال 43 پائلٹس ڈیوٹی پر حالت نشہ میں تھے

نئی دہلی 6 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں طیارہ اڑانے والے پائلٹس کی کثیر تعداد شراب نوشی کے بغیر ڈیوٹی نہیں کرتی ؟ ۔ جی ہاں یہ ایک حقیقت ہے جو سامنے آیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال تقریبا 40 سے زائد پائلٹس کے تعلق سے انکشاف ہوا کہ وہ شراب پی کر طیارہ اڑانے آئے تھے ۔ جملہ 43 پائلٹس طیارہ اڑانے سے عین قبل حالت نشہ میں پائے گئے تھے ۔ ان میں اکثریت جیٹ ائرویز اور انڈیگو ائر لائینس کے پائلٹس کی ہے ۔ یہ دو خانگی ائر لائینس ہیں جو ملک کی ہوابازی مارکٹ میں اہمیت رکھتی ہیں۔ جیٹ ائر ویز ہندوستان کی دوسری بڑی ائر لائینس ہے اور اس میں سب سے زیادہ پائلٹس ڈیوٹی پر حالت میںنشہ میں آنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ 2013 میں جیٹ ائرویز کے 38 پائلٹس نشہ میں پائے گئے تھے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی ناقابل قبول طرز عمل ہے اور اس کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ وقفہ وقفہ سے اپنے اسٹاف کے طرز عمل کی جانچ کرتے رہتے ہیں اور پائلٹس میں شراب نوشی کے واقعات کا پتہ چلنے کے بعد اس کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT