Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / گرائجویٹ رشتوں کے دوبدو پروگرام منعقدہ دفتر سیاست کی جھلکیاں

گرائجویٹ رشتوں کے دوبدو پروگرام منعقدہ دفتر سیاست کی جھلکیاں

٭ احاطہ روزنامہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں آج منعقدہ دوبدو ملاقات پروگرام والدین و سرپرستوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ ٭ گرائجویٹس کیلئے علیحدہ مختص کردہ ہال اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔ ٭ وسیع تر انتظامات کے باوجود والدین نے جگہ کی کمی کا شکوہ کیا۔

٭ احاطہ روزنامہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں آج منعقدہ دوبدو ملاقات پروگرام والدین و سرپرستوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
٭ گرائجویٹس کیلئے علیحدہ مختص کردہ ہال اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔
٭ وسیع تر انتظامات کے باوجود والدین نے جگہ کی کمی کا شکوہ کیا۔
٭ رجسٹریشن کا آغاز 10 بجے دن سے ہوا جس کا سلسلہ شام 4 بجے تک جاری رہا۔ نئے رجسٹریشن کے تحت لڑکیوں کے 284 اور لڑکوں کے 104 پیامات کروائے گئے۔
٭ دفتر سیاست کے باہر سڑک پر کاروں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ دور دور کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اطراف و اکناف کی گلیوں میں بھی پارکنگ دیکھی گئی۔
٭ جناب زاہد علی خاں پروگرام کے آغاز سے قبل ہی موجود تھے۔
٭ جناب زاہد علی خان کی متاثرکن اور جذباتی تقریر سے کئی لوگوں کی آنکھیں نم دیکھی گئیں۔
٭ والدین و سرپرستوں کی بڑی تعداد نے جناب زاہد علی خاں اور جناب ظہیرالدین علی خان کو مبارکباد دی کہ اُنھوں نے ملت کے ایک اہم سلگتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔
٭ دوبدو ملاقات پروگرام میں مردوں کے مقابلہ میں خواتین کی بڑی تعداد شریک رہی جن میں تلنگانہ کے کئی اضلاع سے آئے ہوئے لوگ بھی شامل تھے۔
٭ 34 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں آج ساری کارروائی ایم ڈی ایف کے عہدیداروں نے چلائی۔
٭ دوبدو ملاقات کا یہ خصوصی پروگرام پہلی مرتبہ صرف اور صرف انجینئرنگ، گریجویٹس لڑکے و لڑکیوں کے لئے رکھا گیا تھا،٭ دوبدو پروگرام کا اختتام شام 5 بجے عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT