Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / گرائجویٹ زمرہ کے تحت آج تلنگانہ میں ایم ایل سی انتخابات

گرائجویٹ زمرہ کے تحت آج تلنگانہ میں ایم ایل سی انتخابات

ٹی آر ایس کے امیدوار دیوی پرساد اور بی جے پی کے امیدوار رامچندر راؤ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع

ٹی آر ایس کے امیدوار دیوی پرساد اور بی جے پی کے امیدوار رامچندر راؤ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع

حیدرآباد ۔ 21 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ گرائجویٹ زمرہ کے تحت کونسل انتخابات حیدرآباد۔ رنگاریڈی اور محبوب نگر کیلئے 22 مارچ کو رائے دہی مقرر ہے۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی میں اہم مقابلہ ہوگا۔ 2,86,311 لاکھ رائے دہندے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلیا ہے۔ 25 مارچ کو رائے شماری ہوگی۔ پولنگ مراکز کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ٹیلیفون نمبر 8790499899 پر کال کیا جاسکتا ہے۔ حیدرآباد رنگاریڈی اور ضلع محبوب نگر سے متعلق گریجویٹ کوٹہ کے ایم ایل سی انتخابات ٹی آر ایس کیلئے جہاں وقار کا مسئلہ بنا ہوا ہے وہیں بی جے پی تلگودیشم کی تائید اور سیٹلیر ووٹوں پر انحصار کرتے ہوئے اپنی قسمت آزما رہی ہے۔ ٹی آر ایس نے تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے این جی اوز قائد مسٹر دیوی پرساد کو اپنا امیدوار بنایا ہے جو ملازمین طبقہ اور طلبہ و نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ ٹی آر ایس کی جانب سے ان کی زبردست انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع رنگاریڈی اور محبوب نگر کے وزراء ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کی تمام محاذی تنظیمیں دیوی پرساد کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔ بی جے پی نے بی جے پی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری و بار کونسل رکن مسٹر رامچندر راؤ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہ ماضی میں بھی مقابلہ کرتے ہوئے پروفیسر ناگیشور راؤ سے شکست کھا چکے ہیں۔ تلگودیشم بی جے پی اتحاد کے باعث تلگودیشم بی جے پی امیدوار کی تائید کررہی ہے۔ 2014ء کے عام انتخابات میں تلگودیشم بی جے پی اتحاد کو شہر حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی میں سٹیلرس نے بھرپور تائید کی تھی۔ تلگودیشم اور بی جے پی کو بھی اس مرتبہ سیٹلرس سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ واضح رہیکہ ان انتخابات میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ووٹ فیصلہ کن موقف رکھتے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری امیدوار مسٹر رامچندر راؤ نے مسلم تحفظات کی ہائیکورٹ میں مخالفت کرتے ہوئے جی او کو کالعدم کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کو ٹی آر ایس کے حق رائے دہی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹی آر ایس کے امیدوار مسٹر دیوی پرساد ایک سیکولر امیدوار ہے جنہیں اقلیتوں کے مسائل سے مکمل واقفیت ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رائے دہی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جملہ 2,86,311 رائے دہندوں کیلئے 413 رائے دہی کے مراکز قائم کئے گئے جس میں سب سے زیادہ ضلع رنگاریڈی میں 1,33, لاکھ۔ حیدرآباد کیلئے 87,208 ہزار اور ضلع محبوب نگر میں 66,100 ہزار رائے دہندے ہیں۔ رائے دہندے پولنگ مراکز اور دیگر معلومات کیلئے ٹول فری نمبر 1950 کے علاوہ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ www.ceotelangana.nic.in سے بھی ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT