Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گراما جیوتی پروگرام کا 17 اگسٹ کو آغاز : کے ٹی آر

گراما جیوتی پروگرام کا 17 اگسٹ کو آغاز : کے ٹی آر

حیدرآباد 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی حکومت ہے اور وہ بہترین انداز میں عوام کی خدمت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد حکومت سیلف ہیلپ گروپس کو 10 لاکھ روپئے تک کا بلاسودی قرض فراہم کریگی تاکہ وہ اپنی زندگی کو معیاری بنا سکیں۔ وومن سیلف ہیلپ گروپس میں اثاثہ جات کی تقسیم اور قرض کی اجرائی کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 17 اگسٹ کو گراما جیوتی پروگرام کا افتتاح انجام دینگے ۔ یہ منصوبہ اس نئے پروگرام کے ذریعہ گاووں کی بحیثیت مجموعی ترقی کو یقینی بنانے سے متعلق ہے اور اس میں فنڈز اور اختیارات کو غیر مرکوز کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزرا اور عہدیدار اپنے اپنے طور پر عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ہم آپ کی خدمت کیلئے ہیں اور آپ کے کاز إو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں مختلف فلاحی اسکیمات شروع کی گئی ہیں اور ریاست میں خواتین کو بروقت معاشی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کی پابند ہے اور وہ خواتین کو بھی ترقی دینے کا عزم رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT