Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گراما جیوتی کمیٹیوں کے تربیتی کلاسیس

گراما جیوتی کمیٹیوں کے تربیتی کلاسیس

مد ہول /25 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مد ہول میں ہمارا گائوں ہماری ترقی کے تحت گراما جیوتی کمیٹیوں کی تر بیتی کلاسس منڈل پر یشد آفس میں چلائے جارہے ہیں مذکورہ پروگرام ڈی او پی آر ڈی گوپال کرشنا اور جناب نور محمد ایم پی ڈی او کی نگرانی میں ، چیرمینس کو ایک ہفتہ تک علحدہ علحدہ تر بیت دی جارہی ہے اس موقع پر جناب نور محمد ایم پی ڈی او مدہول نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو دن سے جاری تر بیتی پروگرام مزید پا نچ دن مختلف عنوانات کے تحت چلا ئے جائینگے جس میں سر براہی آب ، سینیشن ، صحت ، آنگن واڑی کے علاوہ تعلیم ، اگریکلچر ہو نگے نیزآج محکمہ صحت اور ، محکمہ تعلیم پر ان عنوانات کے تحت پروگرام منعقد کئے گئے محکمہ صحت چیر مین محتر مہ شبا نہ خانم عزیز نے نمائندہ سیاست سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ حکو مت کی جا نب سے تر بیتی پروگرام منعقد کر تے ہو ئے محکمہ صحت کے متعلق اہم جانکاری دی گئی انہوں نے کہاکہ میری یہ کو شش رہے گی کہ مد ہول سرکاری دواخانہ اور آنگن واڑی سنٹر س میں صحت کے ساتھ ساتھ طلباء کی نشونما کیلئے اہم اقدمات کئے جا ئینگے اس موقع پر ڈاکٹر سندری رانی ،سی ڈی پی او کے علاوہ مختلف محکمہ کے چیر مینس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT