Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گرامینا و کاس بینک اوٹکور میں آتشزدگی کا واقعہ

گرامینا و کاس بینک اوٹکور میں آتشزدگی کا واقعہ

اوٹکور۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کے موضع پورلہ ( خورد ) گرامینا وکاس بینک میں اچانک برقی کے ہائی وولٹیج سے آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب کمپیوٹر سسٹم اور اہم فائیلس اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچا۔ برانچ منیجر جناب روہیت کمار نے سیاست نیوزکو بتایا کہ صبح کی اولین ساعتوں میں بینک سے اچانک دھواں نکلنے پر پڑوس میں رہنے والے افرادنے بینک عہدیداروںکو اطلاع دی ۔ بینک کا دروازہ کھول کر فوی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ضلع عہدیداروں نے اس واقعہ کی اطلاع پاکر بینک کا معائنہ کیا۔ 80ہزار روپئے کا نقصان بتایا جارہا ہے۔ اس موقع پر بینک کیاشیئر جناب محمد حنیف بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT