Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / گرامین بینکوں کی ہڑتال آج دوسرے دن میں داخل

گرامین بینکوں کی ہڑتال آج دوسرے دن میں داخل

حیدرآباد 10 مارچ (پریس نوٹ) اے پی و تلنگانہ دونوں ریاستوں میں تمام پانچ ریجنل رورل بینکوں میں دو روزہ ہڑتال کے پہلے دن کی ہڑتال مکمل ہوئی۔ 10 تا 11 مارچ ہڑتال کا ایک دن مکمل ہوگیا۔ زائداز 2000 برانچس میں کام بند تھا۔ زائداز 10000 عہدیداران و ملازمین اور عارضی اسٹاف نے ہڑتال میں حصہ لیا۔ آر آر بیز کو خانگیانے کے خلاف اور آر آر بی کے ترمیمی قانون 2015 کی مسدودی کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ریاستوں میں پانچ گرامین بینکوں کے صدر دفاتر کے روبرو مظاہرے کئے گئے۔ ورنگل ہیڈ آفس اے پی گرامین ویکاس بینک واقع نلہ کنٹہ حیدرآباد، ایچ او تلنگانہ گرامین بینک واقع کڑپہ، ایچ او آندھرا پرگتی گرامین بینک گنٹور، ایچ او چیتنیہ گوداوری گرامین بینک واقع چتور اور ایچ او سپتاگیری گرامین بینک کے روبرو احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ تمام اسٹاف 11 مارچ کو دوسرے دن کی ہڑتال میں بھی حصہ لے گا۔

TOPPOPULARRECENT