Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گرام سبھاؤں میں شرکت سے عوام کا گریز

گرام سبھاؤں میں شرکت سے عوام کا گریز

گمبھی راؤ پیٹ /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی جانب سے روبہ عمل پروگرام گراما جیوتی کے تحت آج آخری روز گمبھی راؤ پیٹ میں گراما سبھاؤں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ گمبھی راؤ پیٹ ڈیویژن کے تحت واقع 18 دیہاتوں کے گرام پنچایتوں میں منعقد گراما سبھاؤں میں عوام کی شرکت نہیں دیکھی گئی ۔ ان 18 دیہاتوں میں ایک یا دو دیہاتوں کے علاوہ ماہ باقی دیہاتوں کے گرام پنچایتوں میں منعقد گراما سبھاؤں میں شرکت سے عوام کی عدم دلچسپی دیکھی گئی ۔ جس کی اہم وجہ عوامی بنیادی مسائل کی عدم یکسوئی یا تو پھر بنیادی مسائل کے جوں کے توں کی برقراری ، عوامی منتخب نمائندوں کی من مانی اور خاص کر عہدیداروں کی جان بوجھ کر کوتاہی سمجھی جارہی ہے ۔ گمبھی راؤ پیٹ کے میجر گرام پنچایت میں بھی سرپنچ پاپاگاری بھولکشمی کی صدارت میں گراما سبھا کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ایم پی ٹی سی ارکان وارڈ کونسلر ، آنگن واڑی ورکرس ، چند ایک عہدیداروں کے علاوہ گراما جیوتی پروگرام سے متعلق تشکیل دی گئی ۔ کمیٹیوں کے ارکان موجود تھے ۔ اس میجر گرام پنچایت کے گراما سبھا میں بھی شرکت سے عوام نے عدم دلچسپی دکھائی ۔ نمائندہ سیاست نے جب کچھ افراد سے گراما سبھا میں عدم شرکت سے متعلق سوال کیا تو ان افراد نے انہیں بتلایا کہ عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی اور ان کی ضروریات زندگی سے متعلق بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی نشاندہی اور فوراً اس کی یکسوئی کیلئے اس طرح کی سبھائیں کو یادداشتیں اور اس کی نشاندہی کرتی ہیں تو پھر یکسوئی نہیں کی جاتی ۔ لہذا ایسی سبھاؤں میں شرکت سے کوئی فائدہ ہی نہیں اور نہ ہی اس طرح کی مجلس منعقد کرنے سے مسائل حل ہوں گے ۔ عوامی منتخب نمائندے اور عہدیدار اپنی من مانی چلارہے ہیں انہیں اپنے رویہ میں تبدیلی لانا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT