Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گرام سبھا میں عہدیداروں کی عدم حاضری

گرام سبھا میں عہدیداروں کی عدم حاضری

یلاریڈی۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر گرام پنچایت احاطہ میں سرپنچ دیویندر کی زیرصدارت گرام سبھا منعقد ہوئی۔ اس موقع پر عوام نے مختلف مسائل پیش کرتے ہوئے پینے کے پانی، موریوں کی صفائی، راشن کارڈ میں ناموں کی منسوخی پر برہمی کا اظہار کیا۔ راشن کارڈس میں اس ماہ کئی افراد کا راشن منسوخ کردیا گیا ہے جس سے تشویش میں مبتلا

یلاریڈی۔ 15 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر گرام پنچایت احاطہ میں سرپنچ دیویندر کی زیرصدارت گرام سبھا منعقد ہوئی۔ اس موقع پر عوام نے مختلف مسائل پیش کرتے ہوئے پینے کے پانی، موریوں کی صفائی، راشن کارڈ میں ناموں کی منسوخی پر برہمی کا اظہار کیا۔ راشن کارڈس میں اس ماہ کئی افراد کا راشن منسوخ کردیا گیا ہے جس سے تشویش میں مبتلا عوام نے گرام سبھا میں شکایت کی جس پر وی آر او راجیشور نے بتایا کہ تمام آدھار نمبروں کو ریاستی سطح پر ضم کرکے کئی نام دوسرے اضلاع کی فہرست میں چلے گئے ہیں، پھر سے آدھار کارڈ کا زیراکس دیئے جانے پر دوبارہ اندراج کرتے ہوئے راشن بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سال سے کم عمر والے بچوں کا راشن بھی اس ماہ سے منسوخ کردیا گیا ہے جس سے عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ عوام نے گرام سبھا کے عہدیداروں کی عدم حاضری پر بھی خفگی ظاہر کی۔ برقی محکمہ اے ای مسٹر درگا پرساد کی عدم موجودگی پر شدید غصہ کا اظہار کیا گیا۔ ہر گرام سبھا میں مختلف محکمہ جات کے عہدیدار حاضر نہ ہونے پر عوام نے گرام سبھا کے مقصد پر سوال اٹھائے۔ عہدیدار ہی غیرحاضر رہے تو پھر مسائل کس کو سنائیں۔ تمام شکایتوں کو قلم بند کرتے ہوئے پنچایت سیکریٹری یادگری نے مسائل شکایتوں کے ازالے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر VRO عبدالنعیم، بل کلکٹر سائیلو، وارڈ ارکان موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT