Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گرام سبھا کا انعقاد

گرام سبھا کا انعقاد

آرمور ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور منڈل کے مامڈپلی دیہات میں گراما سبھا کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر دیہات کی عوام نے پانی کی شدید قلت پر احتجاج کرتے ہوئے پانی کی قلت کو دور کرنے کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ حکومت کی اسکیم ڈبل بیڈروم کے متعلق عہدیداروں سے صفائی حاصل کی ۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے مامڈ پلی کی قومی شاہراہ کو 4 لائن بنانے کیلئے جو اس کی قرارداد منظور کی گئی اور اسے بائی پاس سڑک میں تبدیل کرنے کی بات کہی گئی اس موقع پر مقامی سرپنچ روی گوڑ وارڈ ممبرس ، ایم پی ٹی سی کے علاوہ مختلف سرکاری عہدیداران اور مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT