Tuesday , December 11 2018

گرام پنچایتوں کے ارکان کو بھی اعزازی رقم کی منظوری کا مطالبہ

سرپور ٹاون ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے گرام پنچایت میں 16 مارچ کے روز نائب سرپنچ مہیش اور رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین کی نگرانی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ رکن گرام پنچایتوں کو بھی اعزازی رقم کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موق

سرپور ٹاون ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے گرام پنچایت میں 16 مارچ کے روز نائب سرپنچ مہیش اور رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین کی نگرانی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ رکن گرام پنچایتوں کو بھی اعزازی رقم کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر سرپور ٹاون مستقر کے تمام رکن گرام پنچایتوں کے وارڈس رکن موجود تھے ۔ رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے گرام پنچایتوں کے وارڈ ارکان کے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔ تمام مقامی اور عوامی نمائندوں کو اعزازی رقم کی منظوری کی ہے اور صرف گرام پنچایت میں موجود اراکین کے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔اس لئے ریاستی چیف منسٹر کے سی آر سے سرپور ٹاون کے گرام پنچایت و کمیٹیوں کامطالبہ ہے کہ جلد از جلد تمام رکن گرام پنچایتوں کو اعزازی رقم کی منظوری کرتے ہوئے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو 23 مارچ کو تمام تعلقہ کے گرام پنچایتوں کے وارڈ کارکنوں کے ساتھ ریالی اور دھرنا پروگراموں کو منعقد کرنے اور ریاستی حکومت کو انتباہ دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT