Saturday , December 15 2018

گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس کی شکست یقینی

گلبرگہ 8 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہاکہ آنے والے گرام پنچایت انتخابات میں ریاستی عوام کا فرمان حکمران کانگریس کو ہرگز نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت کی بدانتظامی سے عوام اکتا چکے ہیں۔ گرام پنچایت انتخابات میں اس غم وغصہ کا اظہار عوام کی طرف سے کھل کر کیا جائے گا

گلبرگہ 8 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہاکہ آنے والے گرام پنچایت انتخابات میں ریاستی عوام کا فرمان حکمران کانگریس کو ہرگز نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت کی بدانتظامی سے عوام اکتا چکے ہیں۔ گرام پنچایت انتخابات میں اس غم وغصہ کا اظہار عوام کی طرف سے کھل کر کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان انتخابات میں بی جے پی زبردست مظاہرہ کرنے والی ہے۔ پارٹی نے ان انتخابات کو پوری مستعدی سے لڑنے کی تیاری کررکھی ہے۔ ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا اور عوام کے سامنے پارٹی اپنے بہتر امیدواروں کو پیش کرکے گذارش کرے گی کہ ان کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہاکہ گرام پنچایت انتخابات ریاست میں دو مرحلوں میں کروانے کیلئے الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ لیا ہے وہ خوش آئند ہے، اس سے عوام کو کافی سہولت ہوگی۔ جگدیش شٹر نے کہاکہ تین ماہ کے اندر بی بی ایم پی انتخابات کروانے سپریم کورٹ کی ہدایت کے پیش نظر حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد وارڈ ریزرویشن کی فہرست جاری کرے۔

TOPPOPULARRECENT