Wednesday , December 19 2018

گرام پنچایت رکن کا اغواء اور رقم لوٹ لینے کا واقعہ

شاہ آباد /6 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گلبرگہ تعلقہ کے آزاد پروگرام پنچایت رکن کا اغواء کرکے اس کے پاس موجود تین لاکھ روپئے چھین کر فرار ہونے کی شکایت درج ہوئی ہے ۔ ذرائع کے بموجب آزاد پور گرام پنچایت کے رکن سوریہ کانت شنکر کو دن دھاڑے گلبرگہ کے سیڑم روڈ پر ایک واقف کار شخص سمیت چار افراد پر مشتمل ٹولی نے زبرستی کار میں بیٹھاکر اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کے پاس موجود تین لاکھ روپئے چھین کر کار توڑکر جانے کی شکایت سوریہ کانت نے پولیس میں درج کروائی ہے ۔ اس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ مذکورہ معاملے میں پرکاش تپنا نامی شخص کا ہاتھ سے تحقیقات کرکے خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا ۔ موضع کی عوام کے ساتھ احتجاج منظم کرکے مطالبات پر مشتمل یادداشت ایس پی این ششی کمار کو پیش کی ایس پی نے تحقیقات کرنے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT