Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گرام پنچایت کی جانب سے سورج گارڈن میں ترقیاتی کام انجام دینے سرپنچ کا تیقن

گرام پنچایت کی جانب سے سورج گارڈن میں ترقیاتی کام انجام دینے سرپنچ کا تیقن

سورج گارڈن سٹی پارک کے افتتاح کے موقع پر سرپنچ کا خطاب
شمس آباد ۔ /15 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد میں واقع سورج گارڈن سٹی پارک کا افتتاح شمس آبا سرپنچ رامیا ملاسدیشور کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ سید اسمعیل سورج گارڈن سٹی کمیٹی صدر کی قیادت میں پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر شمس آباد سرپنچ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ سورج گارڈن سٹی میں پارک کی اراضی کو محفوظ کرتے ہوئے اسے پارک بنانے میں کمیٹی نے اہم رول ادا کرتے ہوئے اس اراضی کو محفوظ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارک کیلئے پانی کا بور اور شجرکاری کیلئے پودوں کا انتظام گرام پنچایت کی جانب سے کیا جائے گا ۔ اور اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر ، اسٹریٹ لائیٹس ، انڈر گراؤنڈ ڈرینیج و دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی انجام دینے کا تیقن دیا ۔ سرپنچ نے سورج گارڈن سٹی کو ایک بہترین کالونی بنانے کیلئے جو بھی ممکنہ مدد ہوگی وہ گرام پہنچایت کی جانب سے کی جائے گی ۔ سید اسمعیل صدر نے کہا کہ سورج گارڈن سٹی کو ایک مثالی کالونی بنایا جائے گا جس کے لئے تمام مکان مالکین اور پلاٹس کے مالکین کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے تمام اراکین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بھی ممبران نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر گیانیشور یادو ایم پی ٹی سی ممبر ، سریدھر یادو ، ایوب حسین گرام پنچایت ممبرس ، سید اسمعیل صدر ، محمد جہانگیر پاشاہ نائب صدر ، محمد ریاض جنرل سکریٹری ، سکندر سکریٹری ، محمد اقبال خان خازن ، محمد حیات خان اور شوکت علی خان ایگزیکٹیو ممبرس کے علاوہ سید رفیع الدین قادری ،محمد اقبال محی الدین ، محمد امجد ، محمد عبدالشکور ، ناگرجن یادو ، سریکانت یادو ، نندراج گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT