Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گرایجویٹ ایم ایل سی کیلئے ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنانے کی درخواست

گرایجویٹ ایم ایل سی کیلئے ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنانے کی درخواست

نلگنڈہ میں فلورسیس کے سنگین مسائل ، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کا خطاب

نلگنڈہ میں فلورسیس کے سنگین مسائل ، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔13مارچ(سیاست نیوز)کھمم ‘ ورنگل اور نلگنڈہ کے گریجویٹ حلقہ سے قانون ساز کونسل کے ٹی آر ایس امیدوار کی تائید کے لیے نلگنڈہ کے ایس بی آر فنکشن ہال میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ الحاج محمد محمو دعلی نے کہاکہ پچھلے چھ دہوں سے نلگنڈہ کے لوگ فلورسیس کی بیماری کا شکار ہیں ۔ آندھرائی حکمرانوں نے ساٹھ سالوں میں فلورسیس کے حساس مسلئے کو حل کرنے میں ناصرف کوتاہی برتی بلکہ نلگنڈہ کے متاثرین کی زندگیوں سے بھی کھلواڑ کیا۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ نظام دور حکومت کے آبی پراجکٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آندھرائی حکمرانوں نے کرشنا ندی کے پانی کی آندھرائی علاقو ں تک رسائی کے لیے راہیں ہموار کی۔جناب محمد محمودعلی نے نلگنڈہ فلورسیس کا ذمہ دار آندھرائی حکمرانوں کو ٹھراتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ریاست میں برسراقتدار آنے والی سیاسی جماعت ٹی آر ایس پارٹی نے نلگنڈہ کے بشمول ریاست کے دیگر اضلاع اور علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے سنگین مسلئے کو حل کرنے کے لئے مشن کاکتیہ کا قیام عمل میں لایا۔انہوں نے کہاکہ مشن کاکتیہ کے ذریعہ ناصرف نلگنڈہ کو فلورسیس جیسے مرض سے چھٹکارہ دلانے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا بلکہ ریاست تلنگانہ کو درپیش پانی کی قلت سے باہر نکالا جائے گا۔جناب محمد محمود علی نے نلگنڈہ کے تمام گریجویٹس طبقے سے ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار پی راجیشوار ریڈی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے اور سنہری تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں حصہ دار بننے کی اپیل کی۔ ایم ایل سی امیدوار پی راجیشوارریڈی نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کو تلنگانہ عوام کے جذبات او راحساسات کا احترام کرنے والی سیاسی جماعت قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی ریاست کی بے مثال ترقی کی ضمانت ہوگی۔ عوام نے ریاست میں حکومت کی باگ ڈور کی جو ذمہ داری چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر رائو کو دی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست کی عوام کو کے سی آر پر مکمل بھروسہ ہے۔انہوں نے عوام کے بھروسہ کو قائم رکھتے ہوئے ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کے عزائم کا اظہار کیا۔ وزیر برقی جکدیش وار ریڈی ‘پی رویندر ریڈی‘مولانا زاہد حسین سلیم سینکڑوں کی تعداد میں گرئیجویٹس او رپارٹی قائدین وکارکنوں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجو دتھی۔

TOPPOPULARRECENT