Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گراینائیٹ کاروبار میں بدعنوانیاں، جرمانہ کی رقم میں بھاری تخفیف

گراینائیٹ کاروبار میں بدعنوانیاں، جرمانہ کی رقم میں بھاری تخفیف

کریم نگر۔/15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چمکدار پتھروں کی بڑی بڑی چٹانوں ، پتھروں گراینائیٹ کاروبار میں بدعنوانیاں ، غیر مجاز منتقلی کے سلسلہ میں ملوث کاروباری افراد پر 3کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا تو اسے 30لاکھ کردیا گیا۔ زیڈ پی ٹیز اسٹانڈنگ کمیٹی عہدیداروں پر برہم ہوگئے۔ جمعرات کی دوپہر زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما کی صدارت می

کریم نگر۔/15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چمکدار پتھروں کی بڑی بڑی چٹانوں ، پتھروں گراینائیٹ کاروبار میں بدعنوانیاں ، غیر مجاز منتقلی کے سلسلہ میں ملوث کاروباری افراد پر 3کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا تو اسے 30لاکھ کردیا گیا۔ زیڈ پی ٹیز اسٹانڈنگ کمیٹی عہدیداروں پر برہم ہوگئے۔ جمعرات کی دوپہر زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما کی صدارت میں دیہی ترقیاتی کاموں پرجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ محکمہ مائننگ کے اے ڈی کی وضاحت کے دوران شنکر پٹنم بوئن پلی زیڈ پیز سنجیوا ریڈی لجی ریڈی نے گراینائیٹ کی بدعنوانیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے برہم ہوگئے۔ شنکر پٹنم منڈل ملنگور مکتہ موضع کے پاس 906 سروے نمبر مورتی نامی شخص کی کمپنی کو گراینائیٹ کے لئے لیز پر دیا گیا ہے۔ لیکن جتنی یہاں منظوری دی گئی ہے اس سے کہیں زیادہ گہرائی تک کھدوائی کرکے سابقہ حکومت سے زیادہ کھدوائی کروانے کے جرم میں 3کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا اب اسے صرف 30لاکھ میں ختم کردیا گیاہے۔ ایسا کیونکر ہوا ہے جرمانہ میں تخفیف کا اختیار حکومت کو ہوتا ہے ۔ اے ڈی جواب دینے پر اس تعلق سے عدالت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس پر تلا اوما زیڈ پی چیرپرسن نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کروائی جائیں گی اور آئندہ اس طرح کے تمام معاملات سے قبل نئے کانوں کی منظوری میرے علم میں لائی جائے۔ٹی شرت راؤ نے سوال کیا کہ بجٹ میں کتنا فنڈ مختص کیا گیا ہے ، جس پر عہدیداروں نے جواب دیا کہ 200کروڑ ۔ سڑکوں کی تفصیلات آر اینڈ بی عہدیداروں نے پیش کی۔اس موقع پر کارٹارم زیڈ پی جلا نارائنا ریڈی نے الزام عائد کیا کہ شجر کاری پروگرام میں 1.40 کروڑ روپئے کا تغلب و تصرف ہوچکا ہے۔29لاکھ پودوں کی شجر کاری کے بجائے صرف 17.34لاکھ پودے لگائے گئے۔ سابق میں اسی طرح 20کروڑ کا غبن ہوچکا ہے۔ تلا اوما نے تمام واقعات کی تحقیقات کروانے کا تیقن دیا اور جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی اور رقم کی ریکوری کے اقدامات کئے جائیں گے۔ مہا متارم زیڈ پی ایم راج ریڈی نے کہا کہ اندرا جلا پربھااسکیم میں بھی بدعنوانیاں ہوئی ہیں کیونکہ 20فیٹ زمین پر بور ڈال کر 300 فیٹ کا بل حاصل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT