Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / گرجا گھروں پر حملوں کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست‘خاطیوں کی عدم گرفتاری کی شکایت

گرجا گھروں پر حملوں کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست‘خاطیوں کی عدم گرفتاری کی شکایت

نئی دہلی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) عیسائیوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ اور قومی دارالحکومت میں گرجا گھروں پر ہوئے حالیہ حملوں کی خصوصی ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کیلئے دہلی ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم اقلیتی طبقات کے ارکان یا قومی اقلیتی کمیشن کے ارکان پر مبنی ہونی چا

نئی دہلی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) عیسائیوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ اور قومی دارالحکومت میں گرجا گھروں پر ہوئے حالیہ حملوں کی خصوصی ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کیلئے دہلی ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم اقلیتی طبقات کے ارکان یا قومی اقلیتی کمیشن کے ارکان پر مبنی ہونی چاہیئے ۔ درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ حکومت اس قسم کے حملے روکنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ درخواست گذار دہلی میں گرجاگھر پر حملوں اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے انسداد کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں مرکز‘ حکومت دہلی اور سٹی پولیس کمشنر سے رپورٹ بھی طلب کی ۔ ایڈوکیٹ سبرتا داس کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ حملوں سے متاثرہ مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کو حکام کی طرف سے معاوضہ بھی ادا کیا جائے اور یہ ہدایت بھی کی جائے کہ ان (عبادت گاہوں) کی حقیقی شکل و خوبصورتی بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔ درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ ڈسمبر سے تاحال دہلی میں پانچ چرچوں پر حملے اور توڑپھوڑ کی گئی لیکن ہنوز کسی خاطی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

TOPPOPULARRECENT