Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / گرداسپور اور پٹھان کوٹ میں سخت چوکسی

گرداسپور اور پٹھان کوٹ میں سخت چوکسی

فوجی بھیس میں 2 مشتبہ افراد نظر آنے کی اطلاعات
گرداس پور ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گرداس پور اور قرب و جوار کے علاقوں میں سیکوریٹی فورسیس نے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے جب کہ مقامی دیہاتیوں نے یہ اطلاع دی ہے کہ فوجیوں کے بھیس میں 2 افراد کو مشتبہ حالت میں نقل وحرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ تبری کنٹونمنٹ ایریا ( فوجی چھاؤنی ) کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی لی جارہی ہے تاہم کوئی مشتبہ شخص پڑا نہیں گیا ۔ گرداسپور کے سینئیر پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر گرپریت سنگھ تور نے بتایا کہ کوئی بھی شخص مشتبہ حالت میں نظر نہیں آیا اور سیکوریٹی فورسیس نے تبری فوجی علاقہ کو گھیر لیا ہے اور وہاں سے گذرنے والوں کی تلاشی اور پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ جب کہ صورتحال مکمل قابو میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دو سرحدی اضلاع گرداسپور اور پٹھان کوٹ میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے تاکہ تخریب کار کسی بھی موقع سے فائدہ اٹھا نہ سکیں اور فوجی چھاونی پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ بعض دیہاتیوں نے کل یہ اطلاع دی تھی کہ علاقہ تبری (Tibri) میں 2 افراد کو فوجی لباس میں دیکھا تھا جو کہ فوجی چھاونی کا علاقہ ہے ۔ پنڈھیر گاؤں کے ایک کسان ستنام سنگھ نے سب سے پہلے یہ دعویٰ کیا اور بتایا کہ وہ اپنے کھیت میں کام کررہا تھا کہ 2 افراد کو مشتبہ حالت میں جاتے ہوئے دیکھا ۔ یہ گاؤں تبری کنٹونمنٹ سے دیڑھ کلومیٹر دور واقع ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ بھی اطلاعات ہے کہ 5 دہشت گرد گرداسپور اور پٹھان کوٹ کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں ۔ جس کے پیش نظر فوج کو بھی مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 6 دہشت گردوں نے فوج کے بھیس میں آکر پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈہ پر حملہ کردیا ۔ جس کے بعد 4 دن تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا ۔ پاکستانی دہشت گردوں نے گذشتہ سال جولائی میں گرداسپور کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT