Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / گردوں کی پیوند کاری کا ریاکٹ، ملزمین پولیس تحویل میں

گردوں کی پیوند کاری کا ریاکٹ، ملزمین پولیس تحویل میں

حیدرآباد /24 فروری ( سیاست نیوز ) گردوں کی پیوند کاری کے ملزمین کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے آج 5 دن کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 فروری کو کمشنر ٹاسک فورس کی جانب سے بین الاقوامی پیوند کاری ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار سکسینہ ، اشوک ، راگھاویندر اور پرانے شہر کے سنجئے کمار جین کو گرفتار کرتے ہوئ

حیدرآباد /24 فروری ( سیاست نیوز ) گردوں کی پیوند کاری کے ملزمین کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے آج 5 دن کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 فروری کو کمشنر ٹاسک فورس کی جانب سے بین الاقوامی پیوند کاری ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار سکسینہ ، اشوک ، راگھاویندر اور پرانے شہر کے سنجئے کمار جین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا ۔گرفتار ملزمین سری لنکا اور ایران میں اپنے سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے آندھراپردیش ، تلنگانہ ، ٹاملناڈو ، کرناٹک اور ملک کے دیگر ریاستوں کے گردے کے مریضوں سے لاکھوں روپئے حاصل کرتے ہوئے ان کی گردوں پیوند کاری میں ملوث تھے ۔ سی سی ایس نے نامپلی کریمینل کورٹ میں اپنا استدلال پیش کرتے ہوئے یہ بتایا کہ یہ ریاکٹ بین الاقوامی ہیں اور اس سلسلے میں تفصیلی تحقیقات کرنا ضروری ہے جس کیلئے پولیس تحویل منظور کی جائے۔ عدالت نے آج سی سی ایس کی درخواست کی سماعت کے بعد گرفتار ملزمین کو 5 دن کی پولیس تحویل میں دینے کے احکامات جاری کئے ۔

TOPPOPULARRECENT