Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / گردہ کی پیوندکاری کے نام پر دھوکہ ہاسپٹل ڈائرکٹر کے خلاف مقدمہ

گردہ کی پیوندکاری کے نام پر دھوکہ ہاسپٹل ڈائرکٹر کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس نے ایک ہاسپٹل کے ڈائرکٹر کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس نے مریض سے گردہ کی پیوند کاری کیلئے 15 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا۔ انسپکٹر پولیس ایل بی نگر مسٹر کاشی ویشوا ناتھ نے بتایا کہ 60 سالہ مادھو ریڈی جو ونستھلی پورم علاقہ کا ساکن سال 2009 ء سے ڈائیلاسیس کا مریض ہے اور وہ مقامی دواخانہ بالاجی ہاسپٹل میں اپنا علاج کروا رہا تھا ۔ اس ہاسپٹل کے ڈائرکٹر نے مادھوا ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ ڈائیلاسیس کے اخراجات سے بچنے کیلئے اپنے گردہ کی تبدیل کرے ۔ اس مشورہ کے بعد ریڈی نے سال 2013 ء سے تاحال اس ڈاکٹر کو 15 لاکھ روپئے ادا کئے تاہم نہ گردے کی پیوند کاری ہوئی اور نہ ہی رقم واپس کی گئی جس سے تنگ آکر مادھوری نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT