Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / گرفتار آئی اے ایس آفیسر کے پولیس پر سنگین الزامات

گرفتار آئی اے ایس آفیسر کے پولیس پر سنگین الزامات

حیدرآباد۔/22مارچ، ( سیاست نیوز) قتل مقدمہ کے سلسلہ میں گرفتار آئی اے ایس آفیسر وینکٹیشور راؤ نے آج یہ دعویٰ کیا کہ پولیس انہیں غلط ماخوذ کررہی ہے۔ انہوں نے پولیس کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے اور کہا کہ ان کے بیٹے کو بے قصور ثابت کرنے کیلئے 2 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے ان الزامات کی تردید کی اور کہاکہ جوائنٹ سکریٹری ڈی وینکٹیشورراؤ کے خلاف کافی ثبوت پائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ جوبلی ہلز میں ڈرائیور کے قتل کے سلسلہ میں پولیس نے کل آئی اے ایس آفیسر وینکٹیشورراؤ اور ان کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا۔ وینکٹیشورراؤ نے کہا کہ ان کے فرزند وینکٹ سکریت کو بچانے کیلئے پولیس ان سے رقمی تقاضہ کررہی تھی اور یہ دھمکی دی گئی کہ اگر مطلوبہ رقم ادا نہ کی جائے تو ان کے بیٹے کو اور انہیں مقدمہ میں پھانسا جائے گا۔ انہوں نے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی اور کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔ انہیں مقدمہ میں غلط طور پر پھانسا گیا ہے اگر وہ قصور وار ہیں تو انہیں پھانسی دی جائے لیکن اعلیٰ سطحی تحقیقات کے ذریعہ یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ پولیس کس طرح بے قصور ہونے کے باوجود انہیں نشانہ بنارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT