Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / گرفتار دہشت گرد ہمارا شہری نہیں ‘پاکستان

گرفتار دہشت گرد ہمارا شہری نہیں ‘پاکستان

ہندوستان ثبوت پیش کرے ۔ الزامات سے گریز کا مشورہ
اسلام آباد 6 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کے اس ادعا کو مسترد کردیا کہ اودھم پور میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد گرفتار کردہ لشکرطیبہ عسکریت پسند پاکستانی نژاد ہے ۔ پاکستان نے ہندوستان سے کہا کہ وہ اس طرح کے الزامات عائد کرنے سے گریز کرے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سید قاضی خلیل اللہ نے اس دہشت گرد کی گرفتاری کے تعلق سے کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں لیکن وہ ان پر کوئی تبصرہ نہیں کرینگے ۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستانی حکام اس ادعا کے تعلق سے تفصیلات ہم کو بتائیں گے جو میڈیا میں کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان پر فوری الزام عائد کردینا درست نہیں ہے ۔ یہ چیزیں حقائق پر مبنی ہونی چاہئیں۔ ہمیں امید ہے کہ جب کبھی پاکستان پر کسی بات کا الزام عائد کیا جائیگا اس کے ساتھ درست ثبوت و شواہد بھی موجود ہونگے ۔ خلیل اللہ نے کہا کہ اس دہشت گرد کے تعلق سے ہندوستان کا ادعا بے بنیاد ہے ۔ ہم نے ہندوستان سے بارہا کہا ہے کہ وہ اس طرح کے الزامات عائد کرنے سے گریز کرے ۔ علیحدہ طور پر حکومت پاکستان کے ایک اور ذرائع کا ایکسپریس ٹریبیون میں یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا ہے کہ نیشنل ڈاٹا بیس اور رجسٹریشن اتھاریٹی کے ریکارڈ سے پتہچ لتا ہے کہ ہندوستان کا ادعا بالکل بے بنیاد ہے ۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص عثمان خاں ( محمد نوید یعقوب ) پاکستان سے تعلق رکھتا ہے ۔ پاکستانی عہدیداروں کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جس سے پتہ چل سکے کہ گرفتار شدہ شخص پاکستانی ہے ۔ جیو ٹی وی نے بھی کہا ہے کہ یہ شخص پاکستانی نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT