Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / گرفتار پاکستانی عسکریت پسند سے این آئی اے کے سربراہ کی تفتیش

گرفتار پاکستانی عسکریت پسند سے این آئی اے کے سربراہ کی تفتیش

جموں ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے کے سربراہ شرد کمار شخصی طور پر پاکستانی عسکریت پسند محمد نوید یعقوب سے تفتیش کریں گے جو مبینہ طور پر لشکرطیبہ کے رکن ہیں۔ انہیں چہارشنبہ کے دن بی ایس ایف کے ایک قافلہ پر حملہ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور انسداد دہشت گردی محکمہ کی تحویل میں دیا گیا تھا۔ شردکمار کل جموں کا دورہ کریں گے اور تفتیش کرنے والی ٹیم قیادت کریں گے۔
ہندوستان دولت مشترکہ کانفرنس کے مقام کی تبدیلی کا خواہاں
نئی دہلی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اپنا موقف مضبوط رکھتے ہوئے ہندوستان نے دولت مشترکہ پارلیمانی اسوسی ایشن سے خواہش کی ہیکہ وہ سالانہ کانفرنس کا مقام اسلام آباد کسی اور مقام پر منتقل کردیں۔ ہندوستان نے کہاکہ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کو مدعو نہ کرنا اسوسی ایشن کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT