Sunday , November 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / گرلڈ چکن

گرلڈ چکن

اجزاء : چکن بریسٹ (بڑے)  :  چار عدد تیل : ایک تہائی کپ لیموں : دو عدد  ہرا دھنیا: آدھا کپ لہسن: دو جوئے ٹماٹر  :چار عدد ہری مرچ :دو عددسرخ مرچ چھوٹی  : دو عدد لیموں کے قتلے:حسب ضرورت نمک:حسب ذائقہ پسی ہوئی سیاہ مرچ : حسب ذائقہ
ترکیب : تیز چھری کے ذریعہ چکن بریسٹ پر کٹ لگائیں اور انہیں شیشے کی کسی کھلی ڈش میں رکھیں۔ اب کسی الگ پیالے میں تیل ، لیموں کا رس ، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور کچلے ہوئے لہسن کو مکس کریں۔ اس میں آدھا مکسچر، چکن بریسٹ کے اوپر لگائیںاور میری نیٹ ہونے کیلئے ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ سوس بنانے کیلئے بقیہ مکسچر میں کٹے ہوئے ٹماٹر ‘ سرخ مرچ ، ہری مرچ اور نمک ملاکر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ یکجان ہونے پر اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور سیاہ مرچ پاؤڈر بھی اس میں شامل کردیں۔ چکن کو 5 سے 8 منٹ تک دونوں جانب سے باربی کیور کریں۔ اس دوران برش کے ذریعہ ڈش میں بچا ہوا میری نیٹ مکسچر اس پر لگاتی رہیں۔ لیموں کی قاشوں اور سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT