Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / گرل فرینڈ کی نعش کے ساتھ سیلفی لینے والا عاشق گرفتار

گرل فرینڈ کی نعش کے ساتھ سیلفی لینے والا عاشق گرفتار

بیجنگ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں ایک عاشق کو پولیس نے اُس وقت گرفتار کرلیا جب اُس نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد اُس کی نعش کے ساتھ سیلفی لی جو سوشیل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سیلفی کی تصویر کے نیچے قاتل عاشق نے کیپشن اس طرح تحریر کیا تھا ’’میری خود غرض محبت کو معاف کردو‘‘۔ مقتولہ کی شناخت صرف لین نامی ایک خاتون کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ میرر کی اطلاع کے مطابق اُس کا قتل اُس وقت ہوا ہوگا جب اُس کے اور عاشق کے درمیان کسی بات پر بحث و تکرار ہوئی ہوگی اور صورت حال پرتشدد ہوگئی ہوگی۔ قاتل قین نے نعش کے ساتھ سیلفی لی اور اسے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا جبکہ اُس تصویر کے ساتھ قین نے اپنے گزرے ہوئے زمانے کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں اُسے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سیر و تفریح کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT