Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گرمائی تعطیلات میں بھی طلبہ کو دوپہر کے کھانے کی فراہمی

گرمائی تعطیلات میں بھی طلبہ کو دوپہر کے کھانے کی فراہمی

کریم نگر /19 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں سوائے حیدرآباد کے تمام اضلاع کے طلباء کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے ریاستی محکمہ تعلیم کے پرنسپال سکریٹری رنجیو آر آچاریہ نے اضلاع کے کلکٹرس کو ہدایت دی ۔ حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام ا ضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ گرمائی تعطیلات میں دوپہر کا کھانا آنے والے تعلیمی سال سے آغاز کئے جانے والے ریسیڈنشیل اسکولوں کے قیام کا انہوں نے جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے پرنسپال سکریٹری نے کہا کہ گرمائی تعطیلات میں طلباء کو دوپہر کے کھانے کیلئے اقدامات کریں ۔ ہر منڈل کو ایک کے حساب سے ریسیڈنشیل اسکول / ہاسٹل کی نشاندہی کرکے 100 طلباء سے کم نہ ہو دوپہر کے کھانے کا انتظام کریں ۔ ایک منڈل میں لڑکوں کو اور بازو منڈل میں لڑکیوں کیلئے انتظام کریں ۔ طلباء زیادہ تعداد میں ہونے پر اس کی تعداد میں بھی اضافہ کریں۔ گرما کے مدنظر پینے کے پانی ، بنیادی سہولتیں جہاں پر مہیا ہیں اس مقام کا انتخاب کریں ۔ اب تک جو ایجنسیاں کام کر رہی ہیں ان کے ذریعہ ہی یہ انتظام کروالیں ۔ دھوپ کی شدت کی وجہ سے 8.30 بجے تک طلباء کو بلواکر صبح 10.30 بجے تک کھانے کا انتظام کرکے صبح 11 بجے تک واپس بھیج دیں ۔ مواضعات میں اولیاء طلباء سے ربط کرکے ریسیڈنشیل اسکول / ہاسٹل کو آنیو الے بچوں کی تفصیلات اکھٹا کرکے بچوں کی تعداد کا تخمینہ خرچ کی تفصیلات تیار کریں ۔ بدعنوانی یا خرد برد کیلئے موقع نہ دیتے ہوئے شفافیت کے ساتھ کام انجام دیں ۔ حکومت آنے والے تعلیمی سال سے 221 ریسیڈنشیل اسکولوں کا آغاز کرے گی ۔ جس میں 100 محکمہ سوشیل ویلفیر 50 ٹرائبل ویلفیر 71 اقلیتی ریسیڈنشیل محکمہ اقلیتی طبقات ترقی کی جانب سے منعقد کئے جائیں گے ۔ ان اسکولوں کو عارضی طور پر کرائے کے سرکاری عمارات کا انتظام کریں ۔ مستقل عمارتوں کی تعمیر کیلئے اراضی اکھٹا کریں ۔ TPSC کے ذریعہ اساتذہ کے تقررات کا کام جلد ہی انجام دیا جائے گا ۔ سرکاری کتابوں کی اشاعت کا کام مکمل کیا گیا اور اضلاع کو تقسیم کیا گیا ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کیلئے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کہا کہ منڈل کو ایک کے حساب سے نشاندہی کئے گئے ریسیڈنشیل اسکولوں / ہاسٹل اس ماہ کی 25 تاریخ تک ہر روز دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا ۔ بچوں کو صبح 8.30 بجے تک بلاکر خصوصی کلاس ۔ لیٹر رائٹنگ ، تقاریر ،گرامر کی تربیت کے علاوہ کھیل کود ، پینٹنگ ، ڈرامہ کی تربیت دی جارہی ہے ۔ وقت کے لحاظ سے تعلیمی تفریح کو بھی لے جایا جائے گا ۔ آنے والے تعلیمی سال سے ریسیڈنشیل اسکولوں کو عارضی طور پر دستیابی کے لحاظ سے سرکاری عمارت نہ ہونے پر کرائے کی عمارتوں میں شروع کیا جائے تا ۔ مستقل عمارتوں کیلئے اراضی اکھٹا کی جائے گی ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ڈی ای او ایس سرینواس چاری ، محکمہ سوشیل ویلفیر کے ڈی ڈی یادیا ، ڈی ڈی تعلیم بالغان دیا شنگر ، ڈی پی بیسی ویلفیر منجولا ، ای ڈی میناریٹی عبدالمجید ڈی ایم ڈبلیو او محمد علی ایم ای او دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT