Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گرما کی آمد سے قبل عوام کو موثر آبرسانی کے انتظامات مکمل

گرما کی آمد سے قبل عوام کو موثر آبرسانی کے انتظامات مکمل

عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس ، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کی سخت ہدایت
حیدرآباد۔16فبروری(سیاست نیوز)موسم گرما کے پیش نظر گریٹر حیدرآباد حدود بالخصوص پرانے شہر کی عوام کو پانی کی قلت سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کے متعلق نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کے ہمراہ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔منسٹرس کوارٹرس میںمنعقدہ اجلاس کے دوران نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمدمحمو دعلی نے مجوزہ موسم گرما سے قبل پرانے شہر میں بلاوقفہ پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہو ںنے کہاکہ پرانے شہر میںپینے کے پانی کی موثر سربراہی کے لئے حالیہ دنوں میں ریاستی وزیربلدی انتظامی امور وائی ٹی کے تارک راما رائو نے پرانے شہر کی گنجان آبادی والے علاقوں میںنئے واٹر ریزوائر کاافتتاح انجام دیا ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ موسم گرما کی آمد سے قبل ہی حکومت تلنگانہ نے دونوں شہروں کی عوام کو پینے کے پانی کی موثر سربراہی کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ جناب محمد محمو دعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ناگزیروجوہات کی بناء دونوں شہروں کے کسی بھی علاقوں میںپانی کی سربراہی متاثر ہوتی ہے تو محکمہ کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ واٹر ٹینکر کے ذریعہ عوام کے گھروں تک پانی پہنچانے کاکام کریں او رجنگی خطوط پر آبرسانی کے مسائل کو حل کرتے ہوئے عوام کو راحت پہنچانے کاکا م کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ مشن کاکتیہ او رمشن باگیرتا کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے کونے کونے میں واٹر پائپ لائن کے ذریعہ پینے کا پانی پہنچانے کاحکومت تلنگانہ کی جانب سے کام کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے اپنے دور حکمرانی کے اٹھارہ مہینوں میںریاست تلنگانہ کو ترقی کی ان بلندیوں پر پہچانے کاکام کیاہے جو پچھلے ساٹھ سالوں میںنہیںہوا ۔ انہوں نے موسم گرما میں پینے کے پانی کی موثر سربراہی کو یقینی بنانے کے متعلق محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کو سختی کے ساتھ ہدایت دی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT