Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / گرمیت کو غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستی جیل رکھا جائے :سوراج پارٹی

گرمیت کو غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستی جیل رکھا جائے :سوراج پارٹی

نئی دہلی28اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سوراج انڈیا پارٹی نے ہریانہ کی کھٹر حکومت پر امن قانون برقرار رکھنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے برطرف کرکے ریاست میں صدر راج لگانے اور عصمت دری معاملے میں قصوروار گرمیت رام رحیم کو کسی غیر بھارتیہ جنتا پارٹی والی ریاستی جیلوں میں رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پارٹی نے رام رحیم کے معاملے میں عدالت کے خلاف بیان دینے کے لئے بی جے پی کے رہنما ساکشی مہاراج کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے ۔سوراج انڈیا پارٹی کے صدر یوگیندر یادو اور پارٹی کے سینئر لیڈر اور وکیل پرشانت بھوشن نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کھٹر حکومت گرمیت رام رحیم معاملے میں نہ صرف امن و قانون قائم رکھنے میں ناکام رہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT