Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / گرمیت کیخلاف دو قتل کیسوں میں قطعی دلائل کی سماعت شروع

گرمیت کیخلاف دو قتل کیسوں میں قطعی دلائل کی سماعت شروع

پنچکولہ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قتل کے دو مقدمات جن میں مقید ڈیرا سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ ملزم ہے، اُس میں قطعی دلائل کی سماعت آج خصوصی سی بی آئی عدالت میں شروع ہوگئی جہاں اُس کے سابق ڈرائیور نے اُس کے خلاف تازہ بیان قلمبند کرانے کی درخواست پیش کی ہے۔ ڈیرہ فرقے کا داغدار لیڈر ریپ کے الزامات پر سزا سنائے جانے کے بعد روہتک کی سناریا جیل میں بند ہے۔ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اُسے قتل کے دونوں مقدمات میں اصل سازشی بتایا گیا ہے۔ اُس کا ڈرائیور کھتا سنگھ اِن کیسوں میں گواہ ہے۔

 

دراندازی کی کوشش ناکام
دو عسکریت پسند ہلاک
سرینگر 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج نے آج شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ماچھل سیکٹر میں خطہ قبضہ کے پاس دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ڈیفنس کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہاکہ دراندازی کی یہ ایک اور کوشش ناکام ہوئی ہے جس میں دو دہشت گردوں کی موت ہوئی۔ اُنھوں نے بتایا کہ فوجی دستوں نے ایل او سی کے پاس مشتبہ نقل و حرکت دیکھ کر دراندازوں کو چیلنج کیا جس پر بندوق کی لڑائی چھڑ گئی جس میں دو انتہا پسند مارے گئے۔ اُنھوں نے کہاکہ مہلوک عسکریت پسندوں کے قبضے سے ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT