Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / گرمی کی شدت، اسکولس بند کئے جائیں

گرمی کی شدت، اسکولس بند کئے جائیں

حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے اسکولس میں سالانہ امتحانات ہوچکے ہیں۔ عام طور پر امتحانات کے نتائج کے ساتھ ہی گرما کی تعطیلات دی جاتی تھیں لیکن اس مرتبہ 23 اپریل تک ہاف ڈے اسکول رکھا گیا ہے۔ اس دوران مارچ کے مہینے میں مئی کے مہینے کی جیسی گرمی کی لہر چل رہی ہے اس کے پیش نظر مختلف گوشوں سے یہ مطالبہ ہورہا ہے کہ حکومت فوری طور پر اسکولس کو گرمائی تعطیلات کا اعلان کرے۔ تلنگانہ پیپلز ایجوکیشن ریفارم مومنٹ اور چند دوسری تنظیموں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں شدید گرمی کے پیش نظر اسکولی طلبہ کے لئے 10 اپریل سے تعطیلات کا اعلان کرے۔ اس سلسلہ میں ڈائرکٹر اسکولی تعلیم کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیچرس ایس ایس سی امتحانات کی نگرانی کی ڈیوٹی پر ہیں اور بیشتر ٹیچرس 11 اپریل سے پرچوں کی جانچ کے کام پر جائیں گے۔ ایسے میں کلاسیس جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ یکم جون سے نیا تعلیمی سال شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح عاجلانہ گرمائی تعطیلات کی وجہ سے پڑھائی کے دنوں کے نقصان کی تلافی کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT