Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / گرمی کی شدت مزید دو دن برقرار رہے گی

گرمی کی شدت مزید دو دن برقرار رہے گی

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ درجہ حرارت میں دن بہ دن اضافہ کے ساتھ معمول سے 5 ڈگری زیادہ پایا جاتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر نے کہا کہ گرمی کی یہ لہر آئندہ دو یا تین دن تک جاری رہے گی ۔ تلنگانہ اور رائلسیما سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔ آج تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں 44.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ عادل آباد میں 44.1 ڈگری سیلسیس ، میدک 43.6 ، نلگنڈہ 43.2 ڈگری سیلسیس رہا ۔ آئندہ پانچ دن کے دوران درجہ حرارت 40 تا 45 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جائے گا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بھی گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے ۔ آج جمعہ کے دن درجہ حرارت 43.5 درج کیا گیا ۔ حکومت نے گرمی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کو تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT