Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / گرمی کی شدت مزید چند دن برقرار رہے گی

گرمی کی شدت مزید چند دن برقرار رہے گی

حیدرآباد میں سورج زمین پر …
گرمی کی شدت مزید چند دن برقرار رہے گی
نظام آباد میں 45 ڈگری درجہ حرارت ، عوام بدحال ، محکمہ موسمیات کی وارننگ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : محکمہ موسمیات نے آج وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور گرمی کی لہر مزید چند دن برقرار رہے گی ۔ تلنگانہ کے علاوہ آندھرا ، رائلسیما میں بھی موسم گرم ہے ۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری جب کہ حیدرآباد میں 43 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر کی سڑک پرایک خاتون کی جانب سے آملیٹ بنانے کے واقعہ کے بعد عوام یہ محسوس کررہے ہیں کہ سورج زمین پر آگیا ہے ۔ گذشتہ دنوں چارمینار کے قریب بھی ایک شخص کو بغیر آنچ کی کڑھائی میں انڈے کا آملیٹ بناتے ہوئے دیکھا گیا ۔ حیدرآباد کی سڑکیں آج بھی دوپہر کے وقت سنسان دکھائی دیں ۔ سرشام ٹریفک میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دھوپ کی وجہ سے عوام دن میں گھروں میں بند رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ سورج غروب ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں ۔ تمام اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور لو لگنے کے واقعات اور اموات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ضلع نظام آباد میں دھوپ کی شدت میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام بے حد پریشان ہیں۔ آج ضلع میں 45 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ گذشتہ چند دنوں سے گرم ہواؤں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دو دنوں سے درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث عوام کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑرنا ہے ۔ تلنگانہ کے دیگر اضلاع ورنگل ، نلگنڈہ ، میدک ، محبوب نگر ، کھمم ، عادل آباد میں بھی درجہ حرارت 44 تا 45 ریکارڈ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT