Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / گرمی کی لو سے ایک شخص کی موت

گرمی کی لو سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) خیریت آباد کے علاقہ میں ایک شخص گرمی کی لو لگنے سے فوت ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 27 سالہ ناگاراجو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا مہانکالی نامی شخص کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص خیریت آباد کے علاقہ میں اس کے گھر کے قریب مشتبہ حالت میں مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس نے اطلاع کے بعد کارروائی کی اور بتایا کہ راجو کی موت ہوسکتا ہے گرمی کی لولگنے سے ہوئی ہوگی ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT