Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / گرمی کی لہر کے دوران شہر و اضلاع میں بارش

گرمی کی لہر کے دوران شہر و اضلاع میں بارش

لُو لگنے سے فوت ہونے والوں کی تعداد 219 ہوگئی
حیدرآباد 3 مئی (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق ریاست کے بعض علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کے درمیان لُو لگنے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور لُو لگنے سے تاحال 219 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے کہاکہ تین رکنی کمیٹی نے 219 اموات کی توثیق کی ہے۔ ضلع نلگنڈہ 76 اموات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ محبوب نگر میں 35 اموات کی توثیق ہوئی ہے۔ گزشتہ روز متوفیوں کی مجموعی تعداد 176 بتائی گئی تھی۔ حکومت نے متوفیوں کے ورثاء کو فی کس 50,000 روپئے بطور ایکس گریشیاء کا اعلان کیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ایک بلیٹن کے تلنگانہ اضلاع عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر اور کھمم کے بعض حصوں میں گرمی کی لہر بدستور جاری رہے گی۔ اس دوران دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ بعض مضافاتی علاقوں میں آج شام کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔ گرج چمک کے درمیان طوفانی ہواؤں اور بارش کے سبب موسم قدرے خوشگوار ہوگیا اور گرمی سے پریشان شہریوں کو عارضی راحت ملی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT